اسلام آبادہائیکورٹ:قادیانیوں کو قومی کمیشن میں شامل نہ کرنےکے فیصلے کیخلاف درخواست مسترد

اسلام آبادہائیکورٹ:قادیانیوں کو قومی کمیشن میں شامل نہ کرنےکے فیصلے کیخلاف ...
اسلام آبادہائیکورٹ:قادیانیوں کو قومی کمیشن میں شامل نہ کرنےکے فیصلے کیخلاف درخواست مسترد

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نےقادیانیوں کوقومی کمیشن میں شامل نہ کرنےکے فیصلے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قراردے کر مسترد کردی،جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ احمدیوں کو آئین نے غیر مسلم قراردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادقادیانیوں کو قومی کمیشن میں شامل نہ کرنےکے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کئے تھے،درخواست گزار حافظ احتشام نے کہاکہ قومی اقلیتی کمیشن کی تشکیل کانوٹیفکیشن جمع کرادیا ہے ،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ احمدیہ جماعت کی کیسے نمائندگی کر سکتے ہیں ؟کیاآپ جماعت احمدیہ کے نمائندے ہیں ؟درخواست گزار نے کہاکہ ہم احمدیہ جماعت کی نمائندگی نہیں کررہے ،عدالت نے کہاکہ احمدیوں کو آئین نے غیر مسلم قراردیا ہے ،جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ شہدافاؤنڈیشن کے تواغراض و مقاصد میں ایسا کچھ نہیں،عدالت نے کہاکہ احمدیوں کوکوئی مسئلہ ہوگا تووہ اپنا کیس خودلڑسکتے ہیں ۔

عدالت نے شہدافاؤنڈیشن کی درخواست مستردکردی،عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قراردے کر خارج کردی،جسٹس محسن اخترکیانی نے دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کردی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -