گور نر پنجاب کا کشمیر میں 13 ماروائے عدالت قتل کیخلاف اراکین بر طانوی پار لیمنٹ کو خط،معاملہ بر طانوی پار لیمنٹ میں اٹھانے کا مطالبہ

گور نر پنجاب کا کشمیر میں 13 ماروائے عدالت قتل کیخلاف اراکین بر طانوی پار ...
گور نر پنجاب کا کشمیر میں 13 ماروائے عدالت قتل کیخلاف اراکین بر طانوی پار لیمنٹ کو خط،معاملہ بر طانوی پار لیمنٹ میں اٹھانے کا مطالبہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)گور نر پنجاب چودھری سرور نے کشمیر میں 13 ماروائے عدالت قتل کا معاملہ بر طانوی پار لیمنٹ میں اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گور نر پنجاب نے کشمیر میں 13 ماروائے عدالت قتل کیخلاف اراکین بر طانوی پار لیمنٹ کو خط تحریرکیا ہے جس میں گورنرپنجاب نے اراکین سے بھارتی مظالم کا معاملہ بر طانوی پار لیمنٹ میں اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے،گور نر پنجاب نے اراکین پار لیمنٹ کو یورپی پار لیمان میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے پر زور دیا۔

گورنر پنجاب نے کشمیر میں مظالم اور خط کے بارے ویڈیو بیان بھی جاری کر دیا،گورنر پنجاب چودھری سرور نے اپنے ویڈیو بیان میں کہاہے کہ بر طانوی حکومت کشمیر میں بھارتی مظالم کے خاتمے کےلئے اپنا کردار ادا کر ے ،بھارت کشمیر میں بدترین کرفیو لگا کر انسانی حقوق کا بھی قتل کر رہا ہے ،چودھری سرور کاکہنا ہے کہ مودی بھارتی مسلمانوں اور کشمیر یوں پر بر بر یت کی انتہا کر رہا ہے دنیا نوٹس لے ،انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا ،کشمیر یوں کےلئے ہر قر بانی دینے کو تیار ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -