کورونا وائرس، پاکستان میں ایک روز میں اب تک کی سب سے زیادہ اموات ریکارڈ، پریشان کن خبر آ گئی

کورونا وائرس، پاکستان میں ایک روز میں اب تک کی سب سے زیادہ اموات ریکارڈ، ...
کورونا وائرس، پاکستان میں ایک روز میں اب تک کی سب سے زیادہ اموات ریکارڈ، پریشان کن خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلا روز بہ روز تیزی پکڑتا جارہاہے اور آج بھی سب سے زیادہ 4688 نئے کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 85 ہزار 264 ہو گئی ہے جبکہ ا یک روز میں اب تک کی سب سے زیادہ 82 اموات ہوئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں 20 ہزار 167 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مزید 4688 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 85 ہزار 264 ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 82 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اموات 1770 ہو گئیں ہیں تاہم 30 ہزار 128 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔

سب سے زیادہ مریض


کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض اس وقت سندھ میں ہیں جہاں تعداد 32 ہزار 910 ہو چکی ہے جبکہ اس کے بعد پنجاب میں 31 ہزار 104 افراد متاثرہ ہوئے ہیں ، بلوچستان میں 5 ہزار 224، خیبر پختون خواہ میں 11 ہزار 373 ،اسلام آباد میں 3544، آزاد کشمیر میں 285 اور گلگت بلتستان میں 824 کیسز سامنے آ چکے ہیں ۔

اموات

سب سے زیادہ اموات صوبے پنجاب میں ریکارڈ کی گئیں ہیں جہاں تعداد 607 ہو گئی ہے جبکہ سندھ میں 555 ، کے پی کے میں 500 ، اسلام آباد میں 38 ، گلگت بلتستان میں 12 ، بلوچستان میں 51 اور آزاد کشمیر میں سات افراد وائرس کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

صحت یاب افراد

کورونا وائرس سے اب تک 30 ہزار 128 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ 16 ہزار 22 کا تعلق سندھ سے ہے جبکہ پنجاب میں 7712، کے پی کے میں 3150، اسلام آباد میں 518 ، گلگت بلتستان میں 532 ، بلوچستان میں 2021اور آزاد کشمیر میں 173 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔

عالمی صورتحال


دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 66 لاکھ 39 ہزار 92 ہو چکی ہے جبکہ تین لاکھ 91 ہزار 249 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں تاہم 28 لاکھ 72 ہزار 731 صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔
کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے جہاں 18 لاکھ 72 ہزار سے زائد افراد اس سے متاثر ہوئے جن میں سے 4 لاکھ 85 ہزار صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ ایک لاکھ 8 ہزار 211 افراد اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں ۔دوسرے نمبر پر برازیل ہے جہاں مریضوں کی تعداد چھ لاکھ 14 ہزار ہو چکی ہے جبکہ روس میں بھی یہ مہلک وبا تیزی کے ساتھ پھیلتی جارہی ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ گئی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -