لاہور:چلڈرن ہسپتال میں مزید12 ڈاکٹروں اور7 نرسز میں کورونا مثبت آگیا

لاہور:چلڈرن ہسپتال میں مزید12 ڈاکٹروں اور7 نرسز میں کورونا مثبت آگیا
لاہور:چلڈرن ہسپتال میں مزید12 ڈاکٹروں اور7 نرسز میں کورونا مثبت آگیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چلڈرن ہسپتال میں مزید12 ڈاکٹروں اور7 نرسز میں کورونا مثبت آگیا،چلڈرن ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ طبی عملے کی تعداد47 ہو گئی ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کاکہنا ہے کہ چلڈرن ہسپتال میں 22 ڈاکٹرز ،17 نرسز اور8 پیرامیڈیکل سٹاف کورونا کاشکار ہو چکے ہیں، چلڈرن ہسپتال کے سرجیکل آپریشن تھیڑکو مکمل سیل کردیاگیا،ہسپتال انتظامیہ نے کہاکہ 20 سے زائد طبی عملہ کی کورونا رپورٹ آنا باقی ہے ،متاثرہ ہیلتھ پروفیشنلز سرجیکل وارڈز،کڈنی وارڈزاورآئی سی یو میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -