امریکی سیاہ فام کی موت پر بولنے والی پریانکا کشمیریوں پر خاموش کیوں؟ سوشل میڈیا صارفین برس پڑے

امریکی سیاہ فام کی موت پر بولنے والی پریانکا کشمیریوں پر خاموش کیوں؟ سوشل ...
امریکی سیاہ فام کی موت پر بولنے والی پریانکا کشمیریوں پر خاموش کیوں؟ سوشل میڈیا صارفین برس پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) امریکا میں سیاہ فام شخص کی پولیس آفیسر کے ہاتھوں ہلاکت پر جہاں دنیا بھر میں غصہ پایا جاتا ہے وہیں اس معاملے پر بات کرنے پر بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو بھی سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے یہاں تک کہ انہیں منافق ترین اداکارہ قرار دے دیا گیا ہے۔
چند روز قبل امریکی شہر مینیا پولیس میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک سیاہ فام شخص کی پولیس آفیسر کے ہاتھوں بے رحمی سے قتل کیے جانے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 46 برس کے سیاہ فام شخص جارج فلویڈ گھٹی ہوئی آواز میں کہہ رہے ہیں کہ انہیں سانس نہیں آرہی جب کہ پولیس اہلکار اس بات کی پرواہ کیے بغیر ان کی گردن کو اپنے گھٹنے سے دبارہا ہے یہاں تک کہ اس سیاہ فام شخص کی موت واقع ہوجاتی ہے۔
اس ویڈیو نے امریکا میں کہرام مچادیا ہے اور لوگ پولیس آفیسر کے ہاتھوں سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر شدید احتجاج اور مظاہرے کررہے ہیں۔ جب کہ شوبز فنکاروں کی جانب سے بھی اس دلسوز واقعے پر آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی اس واقعے کے بارے میں پوسٹ کرتے ہوئے مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم سب خود کو اس بارے میں آگاہ کریں اور اس نفرت کا خاتمہ کریں۔ آپ جہاں بھی رہتے ہوں، جیسے بھی حالات ہوں لیکن کوئی بھی مرنے کا مستحق نہیں ہے خاص طور پرکسی کے ہاتھوں جلد کی رنگت کی وجہ سے۔

View this post on Instagram

There is so much work to be done and it needs to starts at an individual level on a global scale. We all have a responsibility to educate ourselves and end this hate. End this race war here in the US, and around the world. Wherever you live, whatever your circumstances, NO ONE deserves to die, especially at the hands of another because of their skin color. ⁣⁣⁣ ⁣⁣⁣ On May 25th, George Floyd was pinned down by the neck by a Minneapolis police officer and died. He laid there, fighting for his life, struggling to breathe, and other officers just stood there and watched. The officer has now been charged with murder.⁣ ⁣⁣⁣ George, I am praying for your family. ❤️ ⁣⁣⁣ ⁣⁣⁣ Text “FLOYD” to 55156 and sign the petition. ⁣⁣⁣ #JusticeForGeorgeFloyd

A post shared by Priyanka Chopra Jonas (@priyankachopra) on


تاہم پریانکا چوپڑا کو اس پوسٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور لوگ انہیں منافق قرار دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ امریکی سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر بولنے والی پریانکا چوپڑا مظلوم کشمیریوں اور اپنے ہی ملک بھارت میں موجود مسلمانوں اور اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے ظلم پر خاموش کیوں ہے؟


مخلص المومنین نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ نے پریانکا کی منافقت کا پول کھولتے ہوئے کہا کہ پریانکا چوپڑا امریکا میں تو نسل پرستی کا خاتمہ چاہتی ہیں لیکن بھارت میں اسلاموفوبک حملوں سے انہیں کوئی مسئلہ نہیں۔

آمنہ خان نامی خاتون نے لکھا میں پریانکا سے نفرت کرنا نہیں چاہتی تھی لیکن پریانکا کے سیاہ فام شخص کی ہلاکت پر افسوس کے دکھاوے نے مجبور کردیا۔


ایک اور صارف نے لکھا پریانکا نے امریکا میں سیاہ فام کے حقوق کے بارے میں پوسٹ کی کیونکہ یہ پوسٹ اسے امریکا میں مقبول بنائے گی۔ پریانکا چوپڑا نے بھارت میں فوجی سرگرمیوں کی حمایت کی کیونکہ یہ حمایت اسے بھارت میں مقبول بنائے گی۔


روی رتن نامی شخص نے پریانکا کو سب سے بڑی منافق اداکارہ قرار دیتے ہوئے کہا بھارت میں دلت مخالف مظالم کے بارے میں خاموش رہیں لیکن امریکا میں نسل پرستی کے بارے میں بات کررہی ہیں۔ پریانکا امریکا میں اقلیت اور گہری رنگت کا کارڈ کھیلتی ہیں لیکن بھارت میں رنگ گورا کرنے والی کریمیں بیچتی ہیں۔

مزید :

تفریح -