ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی میاں نویدعلی بھی کوروناوائرس کاشکار

ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی میاں نویدعلی بھی کوروناوائرس کاشکار
ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی میاں نویدعلی بھی کوروناوائرس کاشکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) رکن پنجاب اسمبلی میاں نویدعلی بھی کوروناوائرس کاشکارہو گئے،میاں نوید علی پی پی 192سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں نوید علی بھی کورونا وائرس کاشکار ہو گئے،کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد رکن اسمبلی نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے،میاں نوید علی پی پی 192سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 85 ہزار 264 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 82 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد ایک ہزار 770 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 688 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 31 ہزار 104، سندھ میں 32 ہزار 910، خیبر پختونخوا میں 11 ہزار 373، بلوچستان میں 5 ہزار 224، گلگت بلتستان میں 824، اسلام آباد میں 3 ہزار 544 جبکہ آزاد کشمیر میں 285 کیسز رپورٹ ہوئے۔