کورونا وائرس، حکومت نے پنجاب کی بڑی مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ، کن کن شہروں میں ؟ بڑی خبر

کورونا وائرس، حکومت نے پنجاب کی بڑی مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ، کن کن ...
کورونا وائرس، حکومت نے پنجاب کی بڑی مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ، کن کن شہروں میں ؟ بڑی خبر

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں تیزی کے باعث حکومت نے اب ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والی بڑی مارکیٹں بند کرنے کا فیصلہ کر لیاہے اور اس حوالے سے چیف سیکریٹری کو ہدایات بھی جاری کر دی گئیں ہیں ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پنجاب کی بڑی مارکیٹیں این سی او سی کے فیصلوں کے تناظر میں بند کروانے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ لاہور ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ایکشن چند گھنٹوں میں شروع ہو جائے گا ، ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے جائے گی ۔تمام صوبوں میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ہیں ، انڈسٹریل ایریاز ، مارکیٹس اور ٹرانسپورٹرز کو پابند کیا جائے گا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں 20 ہزار 167 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں مزید 4688 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 85 ہزار 264 ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 82 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور اموات 1770 ہو گئیں ہیں تاہم 30 ہزار 128 افراد صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔

سب سے زیادہ مریض

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض اس وقت سندھ میں ہیں جہاں تعداد 32 ہزار 910 ہو چکی ہے جبکہ اس کے بعد پنجاب میں 31 ہزار 104 افراد متاثرہ ہوئے ہیں ، بلوچستان میں 5 ہزار 224، خیبر پختون خواہ میں 11 ہزار 373 ،اسلام آباد میں 3544، آزاد کشمیر میں 285 اور گلگت بلتستان میں 824 کیسز سامنے آ چکے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -