امریکی خاتون بلاگر کو پیپلزپارٹی رہنماوں کیخلاف مہم اور بے نظیر بھٹو کیخلاف ٹوئیٹ کرنا مہنگا پڑگیا، معاملہ عدالت پہنچ گیا

امریکی خاتون بلاگر کو پیپلزپارٹی رہنماوں کیخلاف مہم اور بے نظیر بھٹو کیخلاف ...
امریکی خاتون بلاگر کو پیپلزپارٹی رہنماوں کیخلاف مہم اور بے نظیر بھٹو کیخلاف ٹوئیٹ کرنا مہنگا پڑگیا، معاملہ عدالت پہنچ گیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعظم بینظیربھٹو کے خلاف توہین آمیز ٹوئٹ کرنے والی امریکی خاتون کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب کرلیا۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج عابدہ سجاد نے سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل چوہدری زاہد آصف نے موقف اختیار کیا کہ پاکستان میں مقیم امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی نے ٹوئٹر پر بےنظیربھٹو کے خلاف توہین آمیز الفاظ تحریرکیے اور بیہودہ تبصرہ کیا۔

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق پولیس امریکی خاتون کےخلاف مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہے۔اس حوالے سے عدالت نے پولیس حکام سے 8 جون تک جواب طلب کر لیاہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -