سٹیل مل کے ہزاروں ملازمین کو گھر بھیجنے کی تیاری لیکن حکومت میں آنے سے قبل عمران خان اور اسد عمر کا موقف کیا تھا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

سٹیل مل کے ہزاروں ملازمین کو گھر بھیجنے کی تیاری لیکن حکومت میں آنے سے قبل ...
سٹیل مل کے ہزاروں ملازمین کو گھر بھیجنے کی تیاری لیکن حکومت میں آنے سے قبل عمران خان اور اسد عمر کا موقف کیا تھا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے دور حکومت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسٹیل ملز کے ملازمین کو فارغ کرنے کی اصولی منظوری دے دی ہے لیکن حکومت میں آنے سے پہلے عمران خان سمیت اسد عمر اسٹیل ملز کی نجکاری کی مخالفت اور اس کی بحالی پر زور دیتے رہے۔وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی حکومتی بننے سے پہلے ایک جلسے میں کہا تھا کہ اسٹیل ملز کو نئی مینجمنٹ لا کر ٹھیک کیا جائے گا اور پرائیوٹائز کرکے نہیں۔

اسد عمر نے بھی اسٹیل ملز کے ملازمین سے خطاب میں وعدہ کیا تھا کہ اس کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔اسد عمر کا وعدہ تھا کہ اگر ملک میں تحریک انصاف حکومت کی آئی اور اسٹیل ملز کے مزدوروں کو ان کا حق نہ ملا تو وہ حکومت کے ساتھ نہیں بلکہ ملز کے مزدوروں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ویڈیو دیکھئے 

ویڈیو میں اسد عمر کو واضح طورپر سنا جاسکتا ہے کہ یہ ویڈیو ریکارڈ کرلیں، تاکہ بات سے پیچھے ہٹنے کی کوشش کی تو دکھاکر شرمندہ کرلیں کہ وعدہ کیوں پورا نہیں کرتے، یہ سٹیل ملز کے مزدوروں کیساتھ وعدہ ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ہوئی اور خدانخواستہ سٹیل مل کے مزدوروں کو ا ن کا حق نہیں ملتا تو تحریک انصاف نہیں بلکہ مزدوروں کیساتھ کھڑا نظرآئوں گا۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -