کورونا وائرس کا اسلام آباد میں تیزی سے پھیلاﺅ ،وفاقی دالحکومت کے9 علاقے سیل کر نے کا فیصلہ

کورونا وائرس کا اسلام آباد میں تیزی سے پھیلاﺅ ،وفاقی دالحکومت کے9 علاقے سیل ...
کورونا وائرس کا اسلام آباد میں تیزی سے پھیلاﺅ ،وفاقی دالحکومت کے9 علاقے سیل کر نے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد انتظامیہ نے 9 مقامات کو سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے مطابق ان مقامات میں سعودی پاک ٹاور میں نجی موبائل کمپنی کا دفتر بھی شامل ہے، اس کے علاوہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کو مکمل سیل کیا جائے گا جب کہ چٹھہ بختاور کے علاقے گل راجگان، سیکٹر ای الیون میں نیشنل پولیس فاو¿نڈیشن کی گلی نمبر 13 ، سیکٹر آئی ٹین ،جی نائن فور ،جی سیون ٹو اور جی سکس فور کی کچھ گلیاں بھی سیل کی جائیں گی۔ضلعی انتظامیہ کےمطابق پی ڈبلیو ڈی کا بلا ک 6 بھی سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان کے علاقوں کے رہائشیوں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے،کلیئر ہونے تک ایریاز سیل رہیں گے۔

مزید :

قومی -