قطر ایئرویز کی پاکستان کیلئے شیڈول پروازیں 15 جون تک ملتوی، ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی

قطر ایئرویز کی پاکستان کیلئے شیڈول پروازیں 15 جون تک ملتوی، ممکنہ وجہ بھی ...
قطر ایئرویز کی پاکستان کیلئے شیڈول پروازیں 15 جون تک ملتوی، ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی

  

کراچی (ویب ڈیسک ) قطر ایرویز نے 15 جون تک پاکستان کے لیے اپنی شیڈول پروازیں منسوخ کردی ہیں تاہم قطر ائرویز کی خصوصی پروازیں جاری رہیں گی۔قطر ائرویز نے اعلان کردہ پروازوں کی منسوخی کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسے معمول کی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروںکی کمی کی وجہ سے پی ا?ئی اے سمیت غیرملکی فضائی کمپنیاں مسلسل اپنی پروازیں منسوخ کررہی ہیں۔

ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق قطر کی پروازوںکی منسوخی کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ گزشتہ دنوں قطر ایرویز کی ایتھنز پہنچنے والی پرواز میں نو اور ہانگ کانگ پہنچنے والی پرواز میں 24 پاکستانی مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

مزید :

بزنس -