پمپس پر پٹرول کی عدم فراہمی ، اوگرا نے وہ کام کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کا عوام بے صبری سے انتظار کر رہے تھے

پمپس پر پٹرول کی عدم فراہمی ، اوگرا نے وہ کام کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کا عوام ...
پمپس پر پٹرول کی عدم فراہمی ، اوگرا نے وہ کام کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کا عوام بے صبری سے انتظار کر رہے تھے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے پمپس کے خلاف کارروائی کے لیے انتظامیہ سے رابطہ کرلیا ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اوگرا نے ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکر ٹریز کو خطوط لکھ دیے۔اوگرا کی جانب سے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والے پیٹرول پمپس کےخلاف قانونی کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کے بعد یکم جون سے ملک بھر میں پیٹرول کی قلت ہے اور کراچی سمیت کئی شہروں میں بیشتر پیٹرول پمپس پر پیٹرول نہیں مل رہا جس پر اوگرا نے کچھ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے ہیں۔

مزید :

قومی -