پاکستان نےیواین رپورٹ سےمتعلق بھارتی وزارت خارجہ کےبیان کومستردکردیا, حقیقت بے نقاب کردی

پاکستان نےیواین رپورٹ سےمتعلق بھارتی وزارت خارجہ کےبیان کومستردکردیا, ...
 پاکستان نےیواین رپورٹ سےمتعلق بھارتی وزارت خارجہ کےبیان کومستردکردیا, حقیقت بے نقاب کردی

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نےیواین رپورٹ سےمتعلق بھارتی وزارت خارجہ کےبیان کومستردکردیا اور ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ  رپورٹ میں پاکستان میں محفوظ پناہ گاہوں کا کوئی ذکرنہیں کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ  اقوام متحدہ نےرپورٹ میں امن واستحکام ودیگرعوامل کا تذکرہ کیا تھا،  افغان امن عمل پرعالمی برادری نےشکوک وشبہات کا اظہارنہیں کیا،  بھارتی وزارت خارجہ نےرپورٹ کوتوڑمروڑکرپاکستان پرالزامات لگائے۔انہوں نے مزید کہا کہ  بھارتی وزارت خارجہ کا عمل افغان امن کومتاثرکرنےکی کوشش ہے، افغان امن عمل کونقصان پہنچانےوالےعناصرسےمتعلق پہلےہی خبردارکرچکے،پاکستان بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردتنظیموں کی نشاندہی کرچکا۔

مزید :

قومی -