ایمریٹس ایئر لائن کا پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان ، پہلی پرواز کب روانہ ہو گی ؟ شیڈول جاری

ایمریٹس ایئر لائن کا پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان ، پہلی پرواز کب ...
ایمریٹس ایئر لائن کا پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان ، پہلی پرواز کب روانہ ہو گی ؟ شیڈول جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ائیر لائن نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے ہفتہ وار پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق ایمریٹس ائیرلائن نے 8 جون 2020 سے دبئی کے لیے ہفتہ وار 14 شیڈول پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں کراچی سے یومیہ ایک پرواز، اسلام آباد سے ہر جمعرات دو پروازیں جب کہ لاہور سے پیر، منگل، جمعرات، جمعہ اور اتوار کو پروازیں روانہ ہوں گی۔
ایمریٹس ائیر لائن اپنے جدید بوئنگ 300-777 ای آر جہازوں کے ساتھ سفر کی سہولت پیش کرے گی۔ان پروازوں میں صرف ان ہی مسافروں کو سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی جو متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے نافذ کیے داخلے اور اہلیت کے قوانین پر پورے اترتے ہوں گے۔
ایمریٹس ائیر لائن پاکستان سے پرواز میں متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے ساتھ کارگو بھی دبئی لے کر جائے گی جب کہ دبئی سے پاکستان آنے والی پروازوں پر ائیرلائن کی جانب سے صرف کارگو کو لایا جائے گا۔ اس حوالے سے ایمریٹس کے نائب صدر پاکستان محمد سرحان نے کہا کہ ہم پاکستان سے دبئی کے لیے مسافروں کی شیڈول پروازوں کے آغاز پر خوش ہیں جس سے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں موجود متحدہ عرب امارات کے پاکستانی صارفین اپنے دفاتر، کاروبار اور فیملیز کے پاس واپس جا سکیں گے۔
صحت اور حفاظت کی وجہ سے ان پروازوں پر فراہم کی جانے والی سروسز میں حکومت کے احکامات کے مطابق تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ایمریٹس کے تمام جہازوں کی ہر سفر کے بعد دبئی میں خصوصی طور صفائی کی جاتی ہے اور جراثیم کش اجزاءکا بھی باقاعدگی سے استعمال کیا جاتا ہے۔

مزید :

قومی -