”فارمولا ون ریس کے دوران اگر کسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تو ایونٹ منسوخ نہیں کریں گے“ انتہائی حیران کن اعلان ہو گیا

”فارمولا ون ریس کے دوران اگر کسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تو ایونٹ منسوخ نہیں ...
”فارمولا ون ریس کے دوران اگر کسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تو ایونٹ منسوخ نہیں کریں گے“ انتہائی حیران کن اعلان ہو گیا

  

ویانا (ڈیلی پاکستان آن لائن) فارمولا ون ریسز کے منتظمین نے مقابلوں کے دوران کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر بھی ایونٹ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین سے پوری دنیا میں پھیلنے والی موذی وباءکورونا وائرس کے باعث ہر طرح کے معمولات زندگی متاثر ہوئے اور کھیلوں کی سرگرمیاں بھی رک سی گئیں۔ مارچ کے وسط میں فارمولا ون سیزن کو بھی معطل کر دیا گیا تھا جو اب 5 جولائی سے آسٹریا میں شروع ہونے جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق چیف ایگزیکٹو چیز کیری کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کا کوویڈ 19ٹیسٹ مثبت آنے پر ریس منسوخ نہیں کریں گے کیونکہ کسی ایک شخص کی وجہ سے ریسز کو ملتوی نہیں کیا جاسکتا بلکہ جس کا ٹیسٹ مثبت آئے گا اس ڈرائیور کو قرنطینہ کرنے کی حوصلہ افزائی کیساتھ ہوٹل کی سہولت بھی دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ ڈرائیور کے متبادل ڈرائیور کا بھی انتظام کیا جاے گا تاکہ ایونٹ میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ واضح رہے کہ مجموعی طور پر آٹھ فارمولا ون ریسز کا شیڈول تیار کیا گیا ہے اور منتظمین اسے ہر حال میں مکمل کرنے کیلئے پرعزم نظر آتے ہیں۔

مزید :

کھیل -