عمرکوٹ میں کورونا کے مزید 5 نئے کیسز سامنے آگئے، تعداد 17 ہوگئی

عمرکوٹ میں کورونا کے مزید 5 نئے کیسز سامنے آگئے، تعداد 17 ہوگئی
عمرکوٹ میں کورونا کے مزید 5 نئے کیسز سامنے آگئے، تعداد 17 ہوگئی

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر)عمرکوٹ ضلع میں کورونا واہرس کے مزید پانچ نئے کیس پازیٹو آگئے کوروناٹیسٹ پازیٹوآنےوالوں میں عمرکوٹ ضلع کےدواسٹنٹ کمشنر بھی شامل ہےعمرکوٹ ضلع میں کوروناواہرس متاثرین کی تعداد"17"سترہ ہوگئی ہے محکمہ ہیلتھ عمرکوٹ نے کورونا شک کی بنا صرف دو روز میں چوہترافراد کےکوروناٹیسٹ کرانے کےلیے سمپل لےلیے تفصیلات کےمطابق عمرکوٹ ضلع میں کورونا کے پانچ مزید کیس پازیٹو آگئے ہیں جن میں عمرکوٹ ضلع کے دو اسٹنٹ کمشنر ، اختیار خاصخیلی، جئے پرکاش اور مختار احمد کے کورونا واہرس کے ٹیسٹ پازیٹو آگئے ہیں .

محکمہ ہیلتھ عمرکوٹ کے ذرائع محکمہ ہیلتھ عمرکوٹ نے صرف دو روز میں چوہتر سے زائد افراد کی شک کی بنا پرکوروناٹیسٹ کرانے کےلیے سمپل لےلیےگئے ہیں محکمہ ہیلتھ کے ذرائع مطابق دو تین روز میں ان کے ٹیسٹ کی رپورٹ آجائے گی کورونا کے ان پانچوں متاثرین کو قرنطینہ کردیا گیا ہے محکمہ ہیلتھ کےذرائع مطابق ضلع میں اب تک کوروناواہرس کےساڑے پانچ سو ٹیسٹ کرائے جاچکے ہیں عمرکوٹ میں کورونا واہرس کے کیس تیزی کےساتھ اضافہ ہورہاہے گذشتہ پندرہ روزکےدوران اب تک کوروناکے سترہ کیس ظاہر پازیٹو آچکے ہیں.

دوسری طرف محکمہ ہیلتھ عمرکوٹ کے ڈی ایچ او ڈاکٹر الھداد راٹھور نے عوام سے اپیل کی ہےکہ وہ محکمہ صحت اور حکومت سندھ کی جانب سے بتائے گئے احتیاطی حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اپنے گھروں میں محدود رہے کورونا کے اچانک عمرکوٹ میں اضافے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل رہا ہے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -کورونا وائرس -