کورونا وائرس مردوں کے تولیدی اعضاءکو کس طرح نشانہ بناتا ہے؟ چینی سائنسدانوں نے تازہ تحقیق کے انتہائی تشویشناک نتائج جاری کردئیے

کورونا وائرس مردوں کے تولیدی اعضاءکو کس طرح نشانہ بناتا ہے؟ چینی سائنسدانوں ...
کورونا وائرس مردوں کے تولیدی اعضاءکو کس طرح نشانہ بناتا ہے؟ چینی سائنسدانوں نے تازہ تحقیق کے انتہائی تشویشناک نتائج جاری کردئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کے متعلق بتایا جا رہا تھا کہ یہ پھیپھڑوں وغیرہ جیسے اعضاءکو زیادہ متاثر کرتا ہے لیکن اب امریکی و چینی سائنسدانوں نے ایک مشترکہ تحقیق میں یہ انکشاف کر دیا ہے کہ یہ وائرس مردوں کے تولیدی اعضاءکو بھی ناکارہ بنا دیتا ہے۔ ساﺅتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کے مطابق چینی شہر ووہان میں مریضوں پر کی جانے والی اس مشترکہ تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس مردوں کے ان خلیوں کو نقصان پہنچاتا ہے جو سپرمز پیدا کرتے ہیں۔
ٹوفٹس میڈیکل سنٹر بوسٹن اور ہواژونگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ووہان کے سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس ان خلیوں کے کی سطح پر موجود ایک انزائم کے ساتھ مدغم ہوتا ہے اور خلیوں کے اندر داخل ہوئے بغیر انہیں تباہ کرکے مرد کی افزائش نسل کی قوت کو متاثر کر دیتا ہے۔ ایسے مرد جن کے سپرمز پیدا کرنے والے خلیے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ان کے نطفے میں کورونا وائرس نہیں پایا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ جنسی عمل کے ذریعے منتقل نہیں ہوتا۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر نی شیاﺅ کا کہنا تھا کہ ”ہم نے جتنے مریضوں کے نمونے لے کر ٹیسٹ کیے ان میں سے 80فیصد مریضوں کی سیمنیفیرس ٹیوبلز کو کورونا وائرس کی وجہ سے نقصان پہنچا تھا۔ یہ مردوں کے خصیوں کا وہ حصہ ہوتا ہے جہاں سپرمز پیدا ہوتے ہیں۔“