سراج الحق کا مشورہ کام آگیا، وزیر اعظم نے ٹائیگر فورس کو اس جگہ استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا جہاں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے

سراج الحق کا مشورہ کام آگیا، وزیر اعظم نے ٹائیگر فورس کو اس جگہ استعمال کرنے ...
سراج الحق کا مشورہ کام آگیا، وزیر اعظم نے ٹائیگر فورس کو اس جگہ استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا جہاں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ٹڈی دل  بھگانے کیلئے ٹائیگر فورس کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس سلسلے میں وہ جلد ہی رضا کاروں سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار نے ملاقات کی اور وزیر اعظم کو کامیاب جوان پروگرام اور ٹائیگر فورس سے متعلقہ معاملات پر بریفنگ دی ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے ٹائیگر فورس سے کورونا کے علاوہ دیگر محاذوں پر بھی قومی خدمات لینے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ نے نوجوان رضا کار مستقبل میں بھی قومی معاملات میں معاونت کریں گے۔ نوجوانوں کو قومی سطح پر خدمات کا بھرپور موقع دیا جائے۔ وزیر اعظم عمران خان جلد رضا کار فورس کے نوجوانوں سے اہم خطاب کریں گے۔

عمران خان نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ ٹائیگر فورس کو کورونا کے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے متحرک کیا جائے گا، اس کے علاوہ فورس سے ٹڈی دل کے تدارک اور سیلابی صورتحال میں بھی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ کچھ روز پہلے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے ٹڈی دل کے خلاف ٹائیگر فورس کے استعمال کی تجویز دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر ٹائیگر فورس کچھ نہیں کرسکتی تواس سے ٹڈی دل کو بھگانے کے لیے شور و واویلا کرانے کا کام لے لیں۔

مزید :

قومی -