پی ایس ایل میں ذمہ داریاں نبھانے والے ”سکوررز“ تاحال ادائیگیوں سے محروم مگر کیوں؟ افسوسناک تفصیلات سامنے آ گئیں

پی ایس ایل میں ذمہ داریاں نبھانے والے ”سکوررز“ تاحال ادائیگیوں سے محروم مگر ...
پی ایس ایل میں ذمہ داریاں نبھانے والے ”سکوررز“ تاحال ادائیگیوں سے محروم مگر کیوں؟ افسوسناک تفصیلات سامنے آ گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کو ملتوی ہوئے 2 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن اس کے باوجود میچز میں ذمہ داریاں نبھانے والے تمام 16 سکوررز کے واجبات ادا نہیں ہو سکے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے واجبات کی عدم ادائیگی اور لاک ڈاؤن کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہونے سے سکوررز مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق لیگ غیر فطری طور پر ملتوی ہوئی جس کے بعد پی سی بی دفاتر لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند رہے، اس لئے واجبات کی ادائیگی میں تاخیر ہوئی۔

ترجمان پی سی بی نے کہا کہ میچ آفیشلز اور کھلاڑیوں کو ایک طریقہ کار کے مطابق ادائیگی ہوتی ہے، لیگ میں میچ سپر وائز کرنے والے امپائرز اور میچ ریفریز کو ادائیگی کردی گئی ہے جبکہ سکورز کے واجبات بھی اگلے ہفتے تک ادا کردیئے جائیں گے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -