کورونا وائرس کی وجہ سے مستقبل میں اب ہوائی جہاز کا سفر کیسے ہوگا؟ کون کونسی چیزیں ساتھ لیجانا پڑیں گی؟ آپ بھی جانئے

کورونا وائرس کی وجہ سے مستقبل میں اب ہوائی جہاز کا سفر کیسے ہوگا؟ کون کونسی ...
کورونا وائرس کی وجہ سے مستقبل میں اب ہوائی جہاز کا سفر کیسے ہوگا؟ کون کونسی چیزیں ساتھ لیجانا پڑیں گی؟ آپ بھی جانئے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وباءنے دنیا کو یکسر بدل کر رکھ دیا ہے۔ اب فضائی سفر کے حوالے سے بھی کئی ایسی تبدیلیاں لائے جانے کا امکان ہے جس کا پہلے کوئی گمان بھی نہیں کر سکتا تھا۔ میل آن لائن کے مطابق اب فضائی سفر کے لیے مسافروں کو ہیلتھ کارڈ لانا بھی لازمی قرار دیا جائے گا اور طیاروں میں مسافروں کے لیے ذاتی حفاظت کا سامان فیس ماسک، دستانے وغیرہ مہیا کیے جائیں گے۔ جہاز میں دوران سفر مسافروں کے نقل وحرکت کرنے پر بھی کچھ پابندیاں لگائی جائیں گی اور انہیں محدود کیا جائے گا۔ہوائی جہاز کے اندر اور ایئرپورٹس پر عملے اور مسافروں کے لیے فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ٹوائلٹس کے آگے قطار کا چلن ختم کر دیا جائے گا۔ ہوائی جہازوں میں اخبارات اور جرائد وغیرہ لانے پر پابندی ہو گی۔ مسافر صرف ایک چھوٹا ہینڈ لگیج لیجا سکیں گے۔ ٹرمینلز پر مسافروں کے ساتھ عملے کا براہ راست رابطہ ختم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا حتی الامکان زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے گا۔ جہاز میں سوار ہونے سے قبل مسافروں کا ٹمپریچر چیک کیا جائے گا اور ہیلتھ سرٹیفکیٹ دیکھا جائے گا۔ ایئرپورٹس پر ڈیوٹی فری سیلز محدود کر دی جائیں گی۔ یہ تمام تجاویز سول ایوی ایشن آرگنائزیشن اور عالمی ادارہ صحت کی طرف سے تجویز کی گئی ہیں جن پر مستقبل میں ممکنہ طور پر عملدرآمد کروایا جائے گا تاکہ کورونا وائرس یا اس جیسی کسی اور وباءسے نمٹنے میں مدد مل سکے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -