سٹریٹ لائٹس کی وجہ سے خواتین میں چھاتی کے سرطان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تازہ تحقیق میں سائنسدانوں کا پریشان کن انکشاف

سٹریٹ لائٹس کی وجہ سے خواتین میں چھاتی کے سرطان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تازہ ...
سٹریٹ لائٹس کی وجہ سے خواتین میں چھاتی کے سرطان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تازہ تحقیق میں سائنسدانوں کا پریشان کن انکشاف

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) شہروں میں رات کے وقت سٹریٹ لائٹس کی روشنی جگ مگ کیے رہتی ہے۔ یہ روشنی رات کو سفر کرنے والوں کے لیے تو فائدہ مند ہوتی ہے لیکن سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس کا خواتین کے لیے ایک ایسا سنگین نقصان بتا دیا ہے کہ سن کر خواتین خواہش کریں گی کہ سٹریٹ لائٹس کا مکمل خاتمہ ہو جائے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکہ کے نیشنل کینسر انسٹیٹیوٹ کے سائنسدانوں نے 2لاکھ سے زائد خواتین پر 16سال تک تحقیق کرنے کے بعد نتائج میں بتایا ہے کہ جو خواتین سٹریٹ لائٹس کی روشنی کی زد میں زیادہ آتی ہیں انہیں چھاتی کا کینسر لاحق ہونے کا خطرہ دوسری خواتین کی نسبت 10فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر رینا جونز کا کہنا تھا کہ اس تحقیق میں ہم نے مختلف علاقوں میں رہنے والی خواتین کو زیرنگرانی رکھا۔ ان علاقوں میں بعض ایسے تھے جہاں روشنی کی آلودگی بہت زیادہ تھیں اور بعض میں بہت کم۔ جن علاقوں میں روشنی کی آلودگی زیادہ تھی وہاں رہنے والی خواتین میں دوسرے علاقے کی خواتین کی نسبت چھاتی کا کینسر ہونے کا خطرہ 16سال بعد 10فیصد سے زائد پایا گیا۔واضح رہے کہ دنیا میں ہر سال 20لاکھ سے زائدخواتین چھاتی کے کینسر کا شکار ہوتی ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -