چپکے سے گوگل میپس میں نیا فیچر متعارف کروادیا گیا، جان کر گاڑی چلانے والے خوش ہوجائیں گے

چپکے سے گوگل میپس میں نیا فیچر متعارف کروادیا گیا، جان کر گاڑی چلانے والے خوش ...
چپکے سے گوگل میپس میں نیا فیچر متعارف کروادیا گیا، جان کر گاڑی چلانے والے خوش ہوجائیں گے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) چند ہفتے قبل گوگل میپس پر ٹریفک کے متعلق معلومات مہیا کرنے کا فیچر شامل کیا گیا تھا۔ یہ فیچر wazeنامی نیوی گیشن ایپلی کیشن سے مستعار لیا گیا تھا جس کا مقصد صارفین کو سڑکوں پر ٹریفک کی روانی سے آگاہ رکھنا تھا۔ اب گوگل نے خاموشی سے گوگل میپس پر ایک اور ایسا فیچر شامل کر دیا ہے کہ صارفین جان کر خوش ہو جائیں گے۔ یہ ’نیو سکوائر انڈیکیٹر‘ کا فیچر ہے جس کا مقصد آپ کے منتخب کردہ راستے کے آس پاس موجود اہم عمارتوں، کاروباروں، ریستورانوں وغیرہ کے متعلق معلومات دینا ہے۔

پہلے لوگ گوگل میپس کے ذریعے سفر کرتے تھے تو انہیں سکرین پر صرف اپنی منزل کی طرف جاتا ہوا راستہ اور چند دیگر اضافی چیزیں دکھائی دیتی تھیں۔ اب اس فیچر کی بدولت انہیں راستے پر جاتے ہوئے اپنے اردگرد موجود ہر اہم جگہ اور عمارت وغیرہ کے بارے میں معلومات ملتی رہیں گی اور صارفین کے لیے یہ تجربہ ایسے ہی ہو گا جیسے اپنے کسی مانوس علاقے میں سفر کر رہے ہیں جہاں وہ ہر چیز کے بارے میں علم رکھتے ہیں۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -