اگر آپ کے گھر کے کسی فرد کو کورونا وائرس ہوجائے تو کس طرح رہنا چاہیے؟ انتہائی مفید معلومات جانئے

اگر آپ کے گھر کے کسی فرد کو کورونا وائرس ہوجائے تو کس طرح رہنا چاہیے؟ انتہائی ...
اگر آپ کے گھر کے کسی فرد کو کورونا وائرس ہوجائے تو کس طرح رہنا چاہیے؟ انتہائی مفید معلومات جانئے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر گھر کے کسی فرد کو کورونا وائرس لاحق ہو جائے تو ایسی صورت میں کیا کرنا چاہیے؟ یہ ایسا سوال ہے جو آج دنیا بھر میں شاید ہر کسی کے ذہن میں موجود ہو۔ اب ڈاکٹر مائیکل موسلے نامی ماہر نے اس سوال کا تفصیلی جواب دے دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ڈاکٹر مائیکل کا کہنا ہے کہ جس شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو، سب سے پہلے اسے گھر میں خود کو سب سے الگ کر لینا چاہیے۔ گھر کے باقی تمام میں بھلے کوئی علامات موجود نہ ہوں مگر انہیں بھی خود کو قرنطینہ میں لیجانا چاہیے اور 14دن مکمل احتیاط کے ساتھ گزارنے چاہئیں۔ گھر میں اور گھر سے باہر سماجی فاصلے کی پابندی پر ہرممکن عمل کریں۔ گھر میں ایک دوسرے کا تولیہ اور کپڑے ہرگز استعمال مت کریں۔

ڈاکٹرمائیکل نے مزید بتایا کہ اگر کسی ایک فرد کو وائرس لاحق ہوتا ہے تو اس سمیت باقی تمام افراد کو بار بار اپنے ہاتھ دھونے چاہئیں۔ اپنے ملبوسات باقاعدگی سے تبدیل کریں اور دھوئیں۔ گھر کے کھڑکیاں دروازے کھلے رکھیں تاکہ ہوا کا گزر ہوتا رہے۔ اس طرح وائرس گھر کے اندر زیادہ نہیں پھیلنے پائے گا۔ متاثرہ شخص کو الگ کرنے کے بعد باقی گھر کافرش اور دیگر سطحیں اچھی طرح دھوئیں اور ڈس انفیکٹ کریں۔ استعمال شدہ ٹشو اور دیگر چیزیں گھر میں رکھنے کی بجائے کچرے کے ڈبے میں ڈالیں۔ وائرس کا شکار ہونے والے زیادہ تر لوگ 7دن میں صحت یاب ہو جاتے ہیں لیکن اگر آپ کے گھر میں موجود متاثرہ صحت مند نہیں ہوتا اور اس کی علامات شدت اختیار کرتی ہیں تو اس صورت میں طبی امداد کے لیے رجوع کریں۔

مزید :

کورونا وائرس -