وہ ملک جس میں طنز کرنے پر پابندی لگادی گئی، وجہ کونسا لطیفہ بنا؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے

وہ ملک جس میں طنز کرنے پر پابندی لگادی گئی، وجہ کونسا لطیفہ بنا؟ جان کر آپ کو ...
وہ ملک جس میں طنز کرنے پر پابندی لگادی گئی، وجہ کونسا لطیفہ بنا؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان نے ایک ٹی وی ڈرامے میں استعمال ہونے والے طنزیہ فقرے میں کوئی مزاحیہ پہلو نہ پا کر ملک میں طنز پر ہی پابندی عائد کر دی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس ڈرامے کا نام ’کریش لینڈنگ آن یو‘ تھا جس میں ایک کردار دوسرے کو طنزیہ طور ’جنرل‘کہتا ہے۔ کورین زبان کے اس فقرے کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ ”کون مرا اور تمہیں جنرل بنا گیا؟“ یا ”تم خود کو جنرل یا کچھ اور سمجھتے ہو؟“
رپورٹ کے مطابق کم جونگ ان کو مزاحیہ ڈرامے کا یہ فقرہ بہت غیرمزاحیہ لگا جس پر انہوں نے ملک میں طنز پر ہی پابندی عائد کر دی۔ ذرائع نے ریڈیو فری ایشیاءکو بتایا کہ ڈرامے میں بولا جانے والا یہ فقرہ شمالی کوریا میں زبان زد عام ہو گیا ہے۔ عام لوگ یہ فقرہ ایسے شخص کے بارے میں بولتے ہیں جو ناتجربہ کار اور کم عمر ہو لیکن ظاہر ایسے کر رہا ہو جیسے وہ سب کا باس ہے۔لوگ یہ فقرہ صرف ایک دوسرے پر طنز کے لیے ہی نہیں بول رہے بلکہ اس کے ذریعے وہ کم جونگ ان کی بھی تضحیک کر رہے ہیں۔ وہ فقرے کی آڑ میں کم جونگ ان کو ناتجربہ کار لیڈر قرار دیتے ہیں۔ شروع کی گئی انویسٹی گیشن میں یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ شمالی کوریا کے لوگ ایسے نئے نئے فقرے کہاں سے سیکھ رہے ہیں اور ڈرامے میں یہ فقرہ کیسے شامل کر دیا گیا۔ اس انویسٹی گیشن میں یہ بھی معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ جنوبی کوریا کے گیت، ڈرامے اور فلمیں کیسے شمالی کوریا میں آ رہے ہیں۔