ماسک بیچنے کے بہانے لاک ڈاﺅن میں سفر کرنے والے شخص دراصل کیا چیز خریدنے گھر سے نکلے تھے؟ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

ماسک بیچنے کے بہانے لاک ڈاﺅن میں سفر کرنے والے شخص دراصل کیا چیز خریدنے گھر ...
ماسک بیچنے کے بہانے لاک ڈاﺅن میں سفر کرنے والے شخص دراصل کیا چیز خریدنے گھر سے نکلے تھے؟ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں لاک ڈاﺅن کے دوران دو افراد نے فیس ماسک فروخت کرنے کے لیے ٹریول پاس منظور کروایا اور پھر اس پرمٹ پر سفر کرکے ایسی چیز خرید کر لاتے پکڑے گئے کہ پولیس نے پکڑ کر جیل میں ڈال دیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ان دونوں افراد کا تعلق حیدرآباد سے تھا جنہوں نے ٹریول پاس فیس ماسک بیچنے کے لیے لیا لیکن اس پر کوکین خرید کر لاتے ہوئے پکڑے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان ٹریول پاس پر بنگلور گئے ۔ وہاں سے انہوں نے ایک نائیجیرین باشندے سے کوکین خریدی اورواپس آتے ہوئے پکڑے گئے۔ ملزمان کی عمریں 30اور 34سال بتائی گئی ہیں جن سے 54گرام کوکین برآمد ہوئی۔ انہوں نے بنگلور سے 70گرام کوکین 7ہزار روپے فی گرام کی قیمت پر خریدی تھی اور 16گرام راستے میں ہی استعمال کر لی۔ اسسٹنٹ ایکسائز انفورسمنٹ سپرنٹنڈنٹ این انجیریڈی کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور انہیں جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -بین الاقوامی -