’جب میں 9 برس کی تھی۔۔۔‘ نواز الدین صدیقی کی بھتیجی نے ان کے بھائی پر انتہائی شرمناک الزام لگادیا

’جب میں 9 برس کی تھی۔۔۔‘ نواز الدین صدیقی کی بھتیجی نے ان کے بھائی پر انتہائی ...
’جب میں 9 برس کی تھی۔۔۔‘ نواز الدین صدیقی کی بھتیجی نے ان کے بھائی پر انتہائی شرمناک الزام لگادیا

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی کی ذاتی زندگی تب سے میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے جب سے ان کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے سسرالیوں پر گھریلو تشدد کا الزام لگا کر طلاق کی درخواست دائر کی ہے۔ اب ایک بار پھر نواز الدین صدیقی کے خاندان کا نام ایک انتہائی شرمناک بناءپر شہ سرخیوں میں آ رہا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اب کی بار نواز الدین صدیقی کی بھتیجی نے اپنے چچا شمس نواب صدیقی پر جنسی ہراسگی کے الزام کے تحت مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

پولیس کو دی گئی رپورٹ میں لڑکی نے بتایا ہے کہ اس کی عمر 9سال کی تھی جب میرا چچا مجھے جنسی ہراسگی کا نشانہ بناتا رہا۔ میں اسے اپنا چچا سمجھتی رہی لیکن جوں جوں بڑی ہوئی مجھے سمجھ آنے لگی کہ وہ مجھے غلط انداز میں چھوتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اس لڑکی نے اپنے گھروالوں کی مرضی کے خلاف اپنی پسند سے شادی کی ہے اور اس کے والدین نے اس کے شوہر کے خلاف مقدمات بھی درج کروا رکھے ہیں، جس کے بعد لڑکی اس الزام کے ساتھ سامنے آ گئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لڑکی نے بتایا کہ ”ایک بار میں نے نواز الدین صدیقی کو اپنے دوسرے چچا کے سلوک کے متعلق بتایا لیکن انہوں نے یقین کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ تمہارا چچا ہے، وہ ایسا نہیں کر سکتا۔“ شمس نواب صدیقی نے اپنی بھتیجی کی طرف سے لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سچ بہت جلد سامنے آ جائے گا۔

مزید :

تفریح -