ڈَڈّو کے زہر کی وجہ سے فوٹوگرافر کی موت، فحش فلموں میں کام کرنے والے اداکار کو گرفتار کرلیا گیا
میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) سپین میں ایک تقریب کے دوران فوٹوگرافر کی موت واقع ہو گئی، جس کے الزام میں تقریب منعقد کرنے والے فحش فلموں کے معروف اداکارنیشو ویڈال کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دی گارڈین کے مطابق یہ تقریب کوئی روحانی یا جادوئی نوعیت کی تھی جس میں مینڈک کا زہر بھی استعمال کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق فوٹوگرافر کی موت مینڈک کا زہر جسم میں جانے کے باعث ہوئی۔
پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ نیشو ویڈال سمیت دو مردوں اور ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے جن کی عمریں 37سے 50سال کے درمیان ہیں۔ ان لوگوں نے مبینہ طور پر فوٹوگرافر کو مینڈک کا زہر سانس کے ذریعے جسم میں لیجانے پر مجبور کیا اور پبلک ہیلتھ قوانین کی خلاف ورزی کی۔ یہ لوگ ایک پراسرار روایت کی حامل پارٹی کر رہے تھے جس میں مینڈک کے زہر کو بخارات میں تبدیل کرکے سانس کے ذریعے جسم میں کھینچا جاتا ہے۔