20 سالہ لڑکی نے شرمناک حرکت کرنے کی کوشش پر بھائی کو قتل کردیا، خود کو پولیس کے حوالے کردیا

20 سالہ لڑکی نے شرمناک حرکت کرنے کی کوشش پر بھائی کو قتل کردیا، خود کو پولیس کے ...
20 سالہ لڑکی نے شرمناک حرکت کرنے کی کوشش پر بھائی کو قتل کردیا، خود کو پولیس کے حوالے کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک بہن نے جنسی طور پر ہراساں کرنے والے اپنے سگے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور پولیس سٹیشن جا کر گرفتاری دے دی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ایٹاوامیں پیش آیا جہاں دیپک نامی اس شیطان صفت نے گھر میں بہن کو اکیلے پا کر اس کے ساتھ جنسی ہراسگی کی کوشش کی۔
لڑکی نے بتایا کہ آدھی رات کو اس کا بھائی اس کے پاس آیا اور شرمناک حرکات کرنے لگا۔ اس نے بہت مزاحمت کی لیکن جب وہ باز نہ آیا تو اس نے درانتی اٹھا کر اس سے وار کیے اوراسے قتل کر ڈالا۔ واقعے کے روز ان کے ماں باپ ان کے نانانانی کے گھر گئے ہوئے تھے۔ بھائی کو قتل کرنے کے بعد لڑکی آلہ قتل سمیت پولیس سٹیشن چلی گئی اور گرفتاری دے دی۔ پولیس کے مطابق والدین نے اپنی بیٹی کے الزام کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کا بیٹا ایسی حرکت نہیں کر سکتا، یہ معاملہ کوئی اور ہے۔ پولیس والدین کے اس شبے کو بنیاد بناتے ہوئے واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔