صدف کنول کی شادی کے بعد ان کی ساتھی ماڈل کو چومتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی، انٹرنیٹ پر شدید تنقید

صدف کنول کی شادی کے بعد ان کی ساتھی ماڈل کو چومتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی، ...
صدف کنول کی شادی کے بعد ان کی ساتھی ماڈل کو چومتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی، انٹرنیٹ پر شدید تنقید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سائرہ یوسف اور صدف کنول اچھی سہیلیاں تھیں مگر صدف نے سائرہ ہی کے شوہر شہروز سبزواری کے ساتھ تعلقات قائم کیے اور پھر اسے طلاق دلوا کر خود اس سے شادی کر لی۔ جب سے ان کی شادی اور سائرہ کی طلاق کی خبر سامنے آئی ہے، انٹرنیٹ پر ایک طوفان برپا ہے اور صارفین صدف کنول اور شہروز سبزواری کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور سائرہ یوسف کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔ اب اس غلغلے کے دوران صدف کنول کی ایک پرانی ویڈیو دوبارہ انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اور ماڈل فوزیہ امان ایک دوسری کو بوسہ دے رہی ہوتی ہیں۔
یہ ویڈیو صدف کنول کی گزشتہ سالگرہ کے دن بنائی گئی۔ فوزیہ امان اسے گلے ملتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دیتی ہے اور دونوں ایک دوسرے کو بوسہ دیتی ہیں ۔اس وقت بھی اس ویڈیو کی وجہ سے لوگوں نے دونوں پر کڑی تنقید کی تھی اور اب تو لوگوں کا غصہ دو آتشہ ہے۔ وہ پہلے ہی صدف کنول پر بھرے بیٹھے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ اس نے ایک لڑکی کا گھر اجاڑ کر اپنا بسایا ہے اور باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم تو یہاں تک کہہ چکی ہیں کہ ”ایک بار پھر تجربے سے ثابت ہوا کہ انسان کو دوست اور کتے نسلی رکھنے چاہئیں۔“

مزید :

تفریح -