کشمیر ی نوجوانوں کا ماورائے عدالت قتل عام،گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ایسا کام کر دیا کہ مودی سرکار کی پریشانی کی کوئی حد نہ رہے گی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کشمیر ی نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل عام پر500سے زائد بر طانوی اراکین پار لیمنٹ کو خط لکھ دیا،بر طانوی حکومت اور اراکین پار لیمنٹ سے کشمیر یوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلانے کیلئے اپنا کردارادا کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے گور نر پنجاب نے کہا کہ کشمیر میں 305دن سے جاری کر فیو بھی انسانی حقوق کا قتل ہے،دنیا کو سمجھ لینا چاہیے کہ مسئلہ کشمیر کے حل بغیر اور نر یندر مودی کی موجودگی میں خطے میں امن کا خواب پورا نہیں ہوگا،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ہمیشہ امن کی بات کر تاہےاورخطےمیں امن کیلئے افواج پاکستان سمیت ہمارے سیکیورٹی اداروں اور عوام نے سب سے زیادہ قر بانیں دیں ہیں۔
گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نےبر طانوی اراکین پار لیمنٹ کولکھےجانیوالےاپنے خط میں کہاہےکہ بھارت کشمیر یوں کی تحر یک آزادی کو دبانے کیلئے بر بر یت کی انتہا کر رہا ہے،بدقسمتی سے اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے اس پر خاموش ہیں،بھارتی افواج کشمیر میں بے گناہوں کو ماورائے عدالت کررہی ہے اور صرف ایک دن کے دوران کشمیر میں 13سے زائد کشمیر ی نوجوان ماورائے عدالت قتل ہوئے ہیں جو ظلم کی بدتر ین مثال ہے، بر طانوی پار لیمنٹ نے ہمیشہ انسانی حقوق اور کشمیر یوں کیلئے آواز بلند کی ہے اور اب بھی میں بر طانوی اراکین پار لیمنٹ سے مطالبہ کر تاہوں کہ وہ کشمیر یوں پر بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کیخلاف آواز بلند کر یں،بھارت پر دباؤ ڈالاجائے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حل کر یں تاکہ خطے میں امن کا قیام ممکن ہوسکے ۔
چوہدری محمد سرور نے اپنے خط میں کہا ہے کہ بدقسمتی سے نر یندر مودی خطے میں امن کا سب سے بڑا دشمن بن چکا ہے اور وہ دہشت گرد آرایس ایس کے غنڈوں کے ذریعے بھارت میں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کو نشانہ بنا رہا ہے،کشمیر میں بھی آر ایس ایس کے غنڈوں کو آباد کیا جارہا ہے تاکہ کشمیر یوں کو اقلیت میں تبدیل کیا جاسکے، بھارت کے یہ تمام منصوبے بنیادی انسانی حقوق کے بھی خلاف ہیں، اس لیے وقت آچکا ہے کہ بر طانوی حکومت اور اکین نر یندر مودی کے ان منصوبوں کا نوٹس لیں او ر کشمیر یوں بھارت کے ان مظالم سے فوری طور پر نجات دلائی جائے۔
خط میں گور نر پنجاب نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کی بات کر تاہے اور خطے میں امن کے قیام کیلئے افواج پاکستان دیگر سیکیورٹی اداروں ا ور عوام نے جتنی قر بانیں دیں ہیں دنیا میں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی مگر خطے میں امن کیلئے یہ بھی ضروری ہے کہ نر یندر مودی اپنا جنگی جنون اور کشمیر میں کر فیوسمیت دیگر مظالم ختم کر کے کشمیر یوں کو آزادی کا حق دے اور بھارت میں بسنے والے مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کے جان ومال اور بنیادی حقوق کا تحفظ بھی یقینی بنایا جائے ،امن اور انسانی حقوق کیلئے کھڑے ہونیوالوں کو تاریخ ہمیشہ دیا رکھے گی۔