ویسٹ انڈیز کی ٹیم کب انگلینڈ پہنچے گی اور میچز کب ہوں گے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

ویسٹ انڈیز کی ٹیم کب انگلینڈ پہنچے گی اور میچز کب ہوں گے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
ویسٹ انڈیز کی ٹیم کب انگلینڈ پہنچے گی اور میچز کب ہوں گے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم 9 جون کو انگلینڈ پہنچے گی اور آئندہ ماہ جولائی میں میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کی کھیلے گی۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم 3 ٹیسٹ میچز کیلئے 9 جون کو انگلینڈ پہنچے گی اور اولڈ ٹریفورڈ میں ویسٹ انڈین کھلاڑی قرنطینہ کا وقت پورا کرنے کے بعد ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔سیریز کا پہلا ٹیسٹ 8 سے 12 جولائی تک ہمپشائر کے روز باؤل سٹیڈیم میں تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 اور آخری ٹیسٹ 24 سے 28 جولائی تک اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائےگا۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)کے ڈائریکٹر آف ایونٹ سٹیو ایل وردی کا کہنا ہے کہ تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ سیریز کا انعقاد ہمارا مقصد ہے لیکن میچز کے انعقاد سے قبل حکومت کی اجازت درکار ہوگی۔

خیال رہے کہ پاکستان کو بھی اگست ستمبر میں انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے اور وہاں ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کھیلنی ہے، اس سلسلے میں ویسٹ انڈیز کا دورہ انگلینڈ انتہائی اہم ہے اور اس سے کورونا کی موجودگی میں سیریز کے انعقاد کی تیاریوں کا اندازہ ہوجائے گا۔

مزید :

کھیل -