ماسک نہ پہننے والوں کو کیا سزائیں دی جانے لگیں؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے

ماسک نہ پہننے والوں کو کیا سزائیں دی جانے لگیں؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے
ماسک نہ پہننے والوں کو کیا سزائیں دی جانے لگیں؟ جان کر آپ کی ہنسی نہ رکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے مختلف شہروں میں ماسک پہنے بغیر گھروں سے باہر آنے والے شہریوں کو دلچسپ سزائیں دی جانے لگیں۔

حکومت کی جانب سے کورونا کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد شہریوں کو ماسک پہننے کا پابند بنایا گیا ہے تاہم پاکستانی بنا ماسک پہنے ہی گھومتے نظر آتے ہیں۔ اس مسئلے کا  انتہائی دلچسپ حل ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مل کر  نکال لیا ہے۔

پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں مختلف شہروں میں ناکے لگا کر رکھتی ہیں اور جو شہری انہیں بنا ماسک کے نظر آئے اس کی موٹر سائیکل، رکشہ یا گاڑی کے ٹائروں سے ہوا نکال دیتے ہیں۔

بعض شہروں میں انتظامیہ کی جانب سے ماسک کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دینے کا اور بھی انوکھا طریقہ اپنایا گیا۔ انتظامیہ نے بنا ماسک کے گھروں سے باہر نکلنے والے موٹر سائیکل سواروں کو روک کر انہیں دیوار کی طرف منہ کرکے کھڑا ہونے کی سزا سنادی۔