شہبازشر یف کا وزیر اعظم عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کا فیصلہ کب سنایا جائے گا؟مریم اورنگزیب کا بڑا دعویٰ

شہبازشر یف کا وزیر اعظم عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کا فیصلہ کب سنایا جائے ...
شہبازشر یف کا وزیر اعظم عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کا فیصلہ کب سنایا جائے گا؟مریم اورنگزیب کا بڑا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان  مسلم لیگ (ن) کی مر کزی تر جمان مر یم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہرجانہ کیس میں عمران خان کے وکلانے تین سال میں 33 بار مہلت مانگی، آج تک ہرجانہ کیس میں عمران خان یا ان کے وکیل پیش نہیں ہوئے، ہرجانہ کیس کا فیصلہ تین ماہ میں آنا ہوتا ہے،آج جج صاحب نے لکھ دیاہے کہ 22 جون تک فیصلہ ہو جائے گا۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگریب نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان نے کنٹینر پر چڑھ کر شہباز شریف پر الزام لگایا تھا کہ پاناما پر بات نہ کرنے پر 10 ارب روپے کی پیشکش کی، مئی 2017 میں شہبازشریف نے عمران خان پر ہرجانے کا دعوی کیا،عدالت نے جواب مانگا کہ ثبوت دیں کہ 10 ارب کی پیشکش کس سے ہوئی؟ان کے وکلانے عدالت سے تین سال میں 33 بار مہلت مانگی،آج تک ہرجانہ کیس میں عمران خان یا ان کے وکیل پیش نہیں ہوئے،ہرجانہ کیس کا فیصلہ تین ماہ میں آنا ہوتا ہے،آج جج صاحب نے لکھ دیاہے کہ 22 جون تک فیصلہ ہو جائے گا