"کچھ سیاستدان اور میڈیا والے یہ سازش کر رہے ہیں" وزیر اعظم کے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کے دورہ کرنے کی اندرونی کہانی  سے متعلق عارف حمید بھٹی کا بڑا دعویٰ

"کچھ سیاستدان اور میڈیا والے یہ سازش کر رہے ہیں" وزیر اعظم کے آئی ایس آئی ...

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی عارف حمید بھٹی کا دعویٰ ہے کہ وزیر اعظم کے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران نہایت اہم نوعیت کی گفتگو ہوئی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کے دوران اہم نہیں بلکہ نہایت اہم نوعیت کی گفتگو ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پس پردہ کچھ لوگ سازشیں کر رہے ہیں اور کچھ لوگوں کو ملک میں انتشار پھیلانے اور اہم اداروں کو ٹارگٹ کرنے کیلئے فیڈ کر رہے ہیں۔ اس میں کچھ سیاستدان اور بعض میڈیا کے لوگ شامل ہیں، اس وقت ملک حالت جنگ میں ہیں لیکن یہ لوگ ملک میں انتشار چاہتے ہیں۔

عارف حمید بھٹی کے مطابق 9 سے 10 دن پہلے کچھ اہم لوگوں کو اس بات کا پتا چلا تھا جس کے بعد انہوں نے اس پر کام شروع کردیا تھا، آئندہ چند روز میں یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔

خیال رہے کہ بدھ کے روز وزیر اعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  ، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا تھا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -