پنجاب کے بعد وفاق نے بھی دوبڑے صوبوں میں مارکیٹیں بند کرانے کا حکم جاری کر دیا

پنجاب کے بعد وفاق نے بھی دوبڑے صوبوں میں مارکیٹیں بند کرانے کا حکم جاری کر دیا
پنجاب کے بعد وفاق نے بھی دوبڑے صوبوں میں مارکیٹیں بند کرانے کا حکم جاری کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کےبعدوفاقی حکومت نےبھی کوروناوائرس کاپھیلاؤروکنےکیلئےجاری کیے گئےایس او پیز کی خلاف کرنے پر پنجاب اورخیبرپختونخوامیں مارکیٹں بندکرانےکافیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نےبتایاکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنےپرملک بھر میں آج کئی بڑی مارکیٹیں بند کر دی جائیں گی، یہ فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کیا ہے۔شہباز گل نے بتایا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے،صنعتی علاقے، مارکیٹیں اور ٹرانسپورٹ کو ایس اوپیز کا پابند بنایاجائےگااوراس ذمہ داری کیلئےصوبوں میں خصوصی ٹیمیں شکیل دے دی گئی ہیں،ٹیمیں ایس اوپیز پرعملدرآمدکویقینی بنائیں گی اور خلاف ورزی پرجرمانے عائد کیے جائیں گے۔

دوسری طرف نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سنٹر کی جانب سےجاری بیان میں بتایاگیاکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنےوالی مارکیٹوں کابند کرنےکافیصلہ عوام کی حفاظت کےلیےکیاگیاہے،صنعتی علاقے،مارکیٹیں اورٹرانسپورٹ کو ایس اوپیز کاپابندبنایاجائےگااوراس ذمہ داری کیلئےصوبوں میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،ٹیمیں ایس اوپیز پرعملدرآمد کویقینی بنائیں گی اور خلاف ورزی پرجرمانے عائد کیے جائیں گے۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -