”میں دورہ انگلینڈ کیساتھ کرکٹ میں واپسی کا شدت سے منتظر ہوں کیونکہ۔۔۔“ عماد وسیم بھی میدان میں آ گئے

”میں دورہ انگلینڈ کیساتھ کرکٹ میں واپسی کا شدت سے منتظر ہوں کیونکہ۔۔۔“ عماد ...
”میں دورہ انگلینڈ کیساتھ کرکٹ میں واپسی کا شدت سے منتظر ہوں کیونکہ۔۔۔“ عماد وسیم بھی میدان میں آ گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ میں اس سال دورہ انگلینڈ کے ساتھ کرکٹ میں واپسی کا شدت سے منتظر ہوں، انگلینڈ کیخلاف سیریز کافی اہم ہے جس سے کرکٹرز کو اپنی معمول کی زندگی میں واپسی کا موقع ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ صرف کرکٹ ہی نہیں، ہر کھیل سے وابستہ کھلاڑی اپنے اپنے سپورٹس کے ایکشن میں واپسی کو بےتاب ہیں۔کھیل سے دوری کو کافی وقت ہوگیا اور اب ہر کوئی چاہتا ہے کہ جلد از جلد معمولات بحال ہوں، میری بھی خواہش ہے کہ کرکٹ کے ایکشن میں جلد واپس آﺅں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو مجوزہ شیڈول کے مطابق اگست سے انگلینڈ میں اسے 3 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز کھیلنا ہیں، یہ میچز ساؤتھمپٹن اور مانچسٹر میں کھیلے جائیں گے اور عماد وسیم وائٹ بال ٹیم کے ریگولر ممبر ہونے کی وجہ سے 25 رکنی سکواڈ کا یقینی حصہ بھی ہوں گے۔

عماد کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کا دورہ کرکٹ اور کرکٹرز کیلئے کافی اہم ہے، اس دورے کے ساتھ کرکٹ کی روٹین کی بحالی کی جانب بڑھیں گے۔ کرکٹ بند دروازے کے پیچھے تماشائیوں کے بغیر ہو یا تماشائیوں کے سامنے، اس وقت کھلاڑی کرکٹ کی واپسی چاہتے ہیں اور میں ایک سپورٹس مین کی زندگی کی جانب واپسی کا شدت سے منتظر ہوں۔ 

مزید :

کھیل -