ڈاکٹر شہبازگل کس حیثیت میں مارکیٹیں بندکرنےکی بات کررہےہیں؟پیپلزپارٹی نے سوال اٹھا دیا 

ڈاکٹر شہبازگل کس حیثیت میں مارکیٹیں بندکرنےکی بات کررہےہیں؟پیپلزپارٹی نے ...
ڈاکٹر شہبازگل کس حیثیت میں مارکیٹیں بندکرنےکی بات کررہےہیں؟پیپلزپارٹی نے سوال اٹھا دیا 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیربرائےصنعت وتجارت سندھ  جام اکرام اللہ دھاریجو نے ڈاکٹر شہباز گل کہ اس ٹوئیٹ پر جس میں انہوں نے بڑی مارکیٹیں اور مالز بند کرنے کا کہا ہے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں (ڈاکٹر شہباز گل) کو یہ اختیار کس نے دیا کہ وہ اپنے طور پر مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کریں؟۔

تفصیلات کےمطابق صوبائی وزیرجام اکرام اللہ دھاریجونےکہاکہ وفاقی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سےکورونا وائرس خوفناک طریقےسےپورےملک میں پھیل چکاہے،ہسپتالوں میں مریضوں کورکھنےکی جگہ نہیں ہے۔انہوں نےسوال کیاکہ اس بھیانک صورتحال اور کورونا وائرس سے مرنے والوں کی اموات کا ذمہ دار کون ہے؟جب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وفاقی حکومت سے بار بار التجا کررہے تھے کہ کورونا وائرس کی صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیں لیکن وفاقی حکومت نے اپنی جھوٹی اَنا میں توجہ نہیں دی اوراب جبکہ 80 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کےمرض میں مبتلا ہوگئےہیں،اب وفاقی حکومت کو ہوش آرہا ہے کہ مارکیٹیں بند کردی جائیں؟۔

صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ وفاقی حکومت انسانی جانوں کےجانے کو مذاق سمجھتی ہے اور صوبوں کو اعتماد میں لئے بغیر غیر دانشمندانہ فیصلے کررہی ہے جو ملک و قوم کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہورہے ہیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے ہوش کے ناخن لینے اور قوم کے مفاد میں فیصلے کرے ورنہ عوام وفاقی حکومت کا احتساب کریں گے۔

مزید :

کورونا وائرس -