کیا مرغیوں میں کورونا وائرس موجود ہے؟ سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن کی حقیقت سامنے آگئی

کیا مرغیوں میں کورونا وائرس موجود ہے؟ سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن کی حقیقت ...
کیا مرغیوں میں کورونا وائرس موجود ہے؟ سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن کی حقیقت سامنے آگئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیا گیا ہے جس میں کورونا کے پھیلاؤ کا سبب بننے کے باعث مرغیوں کی فروخت بند کرنے کا کہا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب سے منسوب ایک نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ  مرغیوں کے اندر کورونا وائرس پایا گیا ہے۔ اس جعلی نوٹیفکیشن میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ مرغیوں کی وجہ سے انسانوں میں کورونا منتقل ہوسکتا ہے اس لیے ان پر فی الفور پابندی عائد کی جائے۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ انہوں نے ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی یہ دستاویز جعلی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -