درخواست گزار کی عدم پیروی پر فردوس عاشق اعوان کیخلاف کیس خارج
اسلام آباد(آئی این پی)سابق مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی درخواست خارج کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے مبینہ الیکشن کمیشن مخالف بیان پرتوہین کمیشن کی درخواست دی گئی تھی،ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے درخواست کی سماعت کی،فردوس عاشق اعوان پر الیکشن کمیشن کیخلاف بیان دینے پر نوٹس جاری کیاگیا تھا،ممبرالیکشن کمیشن پنجاب نے کہاکہ درخواست گزار اس کیس میں دلچسپی رکھتے بھی ہیں کہ نہیں،درخواست گزار کی عدم (بقیہ نمبر41صفحہ6پر)
پیروی پر فردوس عاشق اعوان کے خلاف کیس خارج کر دیا گیا۔
فردوس عاشق