بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کیلئے نئی پالیسی کا اعلان

بیرون ملک سے آنے والے پاکستانیوں کیلئے نئی پالیسی کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ہر ہفتے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر معید یوسف نے بتایا کہ 10 جون تک 20,000 مسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا، پچھلے مرحلے کے مقابلے میں 10,000 سے زائدمسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ کے عمل کو مزید تیز کر دیا گیا ہے اور آج سے مسافروں کی آمد پر ان کا ٹیسٹ کیا جائیگا۔ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کو ٹیسٹ کے نتائج کا انتظار کیے بغیر خود تنہائی کیلئے گھر بھیج دیا جائے گا، ٹیسٹ نتائج کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں شامل کیا جائے گا۔معاون خصوصی نے کہا کہ صوبائی حکومت مسافر اورعوام کی صحت اور حفاظت یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کریں گی اور اس پالیسی کو مزید نرم کرنے کی خوش خبری جلد دی جائے گی۔
معید یوسف