رومانیہ، کورونا وباء میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے والا 75نمبر کا جوتا تیار

  رومانیہ، کورونا وباء میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے والا 75نمبر کا جوتا تیار

  

بخارسٹ(آئی این پی)دنیا بھر میں لوگ خود کو ہجوم سے یا لوگوں کو خود سے دور رکھنے کیلیے طرح طرح کے دلچسپ طریقے آزمارہے ہیں اور اس ضمن میں ایک سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے والے جوتے تیار کئے گئے ہیں۔ اس جوتے کا اگلا حصہ اتنا لمبا ہے کہ وہ سامنے والے کو پرے ہٹانے کیلیے کافی ہے۔یہ ایجاد رومانیہ کے جوتا ساز ماہر گریگور لیوپ نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران کی ہے۔ جوتے کا اگلا حصہ غیرمعمولی طور پر بہت لمبا ہے جسے یورپی سائز کا 75 نمبر دیا گیا ہے۔ خالص چمڑے سے بنے اس جوتے کی قیمت 115 ڈالر یعنی پاکستانی 18 ہزار روپے کے(بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

لگ بھگ ہے۔لیوپ نے بتایا کہ لوگ سماجی فاصلے کا بالکل بھی خیال نہیں کررہے ہیں اور ایک مرتبہ وہ اپنے باغ کے بیج خریدنے گیا تو لوگ میرے قریب سے قریب تر ہوتے گئے جس پرمجھے بہت طیش آیا اور اس کے بعد انہوں نے اپنے 39 سالہ فنی سفر میں عجیب وغریب جوتا بنانے کا خیال آیا۔گریگور لیوپ کے مطابق اگر ملنے والے دو افراد انکے جوتے پہن کر آمنے سامنے آجائیں تو دونوں کے درمیان ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ برقرار رہ سکتا ہے۔

گریگورلیوپ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -