ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 آپ جس بھی الجھن کا شکار ہیں۔ اس میں سے بحکم اللہ آج نکلنے میں مدد ملے گی اور جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں وہ ابھی کچھ دنوں تک انتظار کر لیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 بے وفاقئی آپ کے نصیب میں ہے۔ آپ جس بھی شخص پر بھروسہ کرتے ہیں۔ وہاں سے صرف مطلب پرست ہی سامنے آتے ہیں۔ اب بہت ہو گیا صرف اپنی الگ دنیا بنا کر چلیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 زندگی میں اہم تبدیلیوں کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔ ان شاءاللہ یہ سلسلہ جلد شروع ہو جائے گا اور آپ کو اس کا اندازہ آج سے ہوگا۔ وقت بڑی تیزی سے بدل رہا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 مطلب پرست لوگ آج کل اردگرد جمع ہو رہے ہیں۔ آپ کو بے حد خیال کرنا ہوگا اور خاص طور پر اپنے مال کی حفاظت کریں۔ اس وقت اس بارے میں خطرہ ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 جو لوگ بیماری یا بندش میں مبتلا ہیں وہ صرف راشن کی صورت میں صدقہ دیں اور دنیا سے گزرے ہوئے لوگوں کے لئے فاتحہ خوانی کر دیا کریں، حالات بالکل بدل جائیں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 آپ کا ایک بند سلسلہ کسی وقت بھی شروع ہونے والا ہے اور آپ کو روزگار کے حوالے سے بھی ان شاءاللہ اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی۔ چھوٹی رقم بھی ہاتھ لگے گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 کسی طرف سے چھوٹی موٹی رقم کا بندوبست ہونے کی امید ہے جس سے ضرورت تو پوری ہو گی مگر صحت کا خانہ کافی دنوں سے کمزور ہے۔ اس پر توجہ ضروری ہے صدقہ دیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 غصہ نہ کریں، ان دنوں ایسا کرنا اپنوں سے دوری کا خدشہ بھی ظاہر کرتا ہے اور آپ خاموش رہیں تاکہ یہ خطرناک وقت نکل سکے اور صدقہ بھی لازمی دیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 آپ جس بھی بات کو لے کر پریشان ہیں۔ اس میں اب اتنا وزن نہیں رہا۔ آپ بالکل بے فکر ہو جائیں۔ اللہ نے چاہا تو کسی بات کا اب کوئی خطرہ باقی نہیں رہے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 کوئی اہم کام ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ اللہ نے چاہا تو یہ آپ کے لئے بے حد مفید ثابت ہوگا اور آپ بڑی مشکل سے بھی نکل جائیں گے۔ مالی طور پر بھی اچانک فائدہ ہوگا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 آپ کی زندگی میں اب ایک اہم تبدیلی آنے والی ہے۔ آج اس حوالے سے کوئی خبر مل سکتی ہے اور آپ کو خود تیار بھی رہنا ہوگا۔ برسوں بعد آپ پر یہ وقت آیا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 آج کا دن اہم تو ہے مگر آپ مسلسل اپنے معاملے میں لاپرواہی سے کام لے رہے ہیں۔جو ٹھیک نہیں ہیں۔ آپ نے کتنے ہی چانس ضائع کئے ہیں اب اپنے ساتھ زیادتی نہ کریں۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -