مسلح شخص کی گھر میں گھس کر طالبہ سے زیادتی

مسلح شخص کی گھر میں گھس کر طالبہ سے زیادتی
مسلح شخص کی گھر میں گھس کر طالبہ سے زیادتی
سورس:   File

  

لیہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ میں مسلح شخص نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر طالبہ کے ساتھ زیادتی کی ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ملزم شاہد اسلحہ کے زور پر طالبہ کے گھر میں داخل ہوا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ میڈیکل رپورٹ میں طالبہ سے زیادتی کی تصدیق ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

طالبہ نے الزام عائد کیا ہے کہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس کی جانب سے ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا رہا جس کے باعث وہ عدم تحفظ کا شکار ہے۔ متاثرہ طالبہ کے اہل خانہ نے حکام بالا سے نوٹس کی اپیل کی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ملتان -