گانوں کی تیاری میں مصروف، مقام والدین کی دعاؤں سے ملا،احمد نواز

 گانوں کی تیاری میں مصروف، مقام والدین کی دعاؤں سے ملا،احمد نواز

  

لاہور(فلم رپورٹر) موسیقی دنیا میں منفرد کام سے شہرت حاصل کرنا میرا مشن ہے جس کے لئے بھرپور محنت کررہا ہوں ان خیالا ت کا اظہار ابھرتے ہوئے نوجوان گلوکار احمد نواز نے کیا انہوں نے کہا کہ دو گانوں کی تیاری میں مصروف ہوں ایک گیت اردو اور ایک سرائیکی زبان کا ہے جسے میں بڑی عید پر ریلیز کردوں گا گلوکار احمدنواز نے کہا کہ میں آ ج جس مقام پر ہوں و ہ میرے والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

جبکہ لوگ بھی مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں او ر یہ ہی میرے لئے سب سے بڑا ایوارڈ ہے۔

 اسی لئے میری بھی کوشش ہوتی ہے کہ میں عوام کے دل جیت سکوں اپنے پرستاروں کو کہنا چاہتا ہوں کہ وہ میری اور میری کامیابی کے لئے دعا کیا کریں میں ان سب کا شکرگزار ہوں۔

مزید :

کلچر -