سابق انجینئرٹیپا محمد رمضان کے کیس کی سماعت 16جون تک ملتوی

 سابق انجینئرٹیپا محمد رمضان کے کیس کی سماعت 16جون تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں ملوث سابق انجینئرٹیپا محمد رمضان کے کیس کی سماعت 16جون تک ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کو بیانات قلمبند کروانے کے لئے طلب کرلیا   احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد 

نے کیس پر سماعت کی،عدالت کے روبرو ملزم رمضان نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی،عدالت نے جلد ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی،ملزم پر آمدنی سے زائد اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے۔

مزید :

علاقائی -