ڈاکوؤں نے ایک ہی رات میں 5گھروں کا صفایا کر دیا، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں چوری 

ڈاکوؤں نے ایک ہی رات میں 5گھروں کا صفایا کر دیا، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں چوری 

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق ٹاؤن شپ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے مہتاب الحسن کے گھر گھس کر گن پوائنٹ پر 8 لاکھ 15 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، اقبال ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے سجاد کے گھر سے 5لاکھ 60  ہزار کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان،باٹا پور میں ڈاکوؤں نے عمیر سہیل کے گھر گھس کر 3 لاکھ 50  ہزار کی نقدی لوٹ لیے. شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اسامہ  کے گھر سے 1لاکھ  35 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، شادمان میں ڈاکوؤں نے زاہد  کے گھر سے 3 لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ  بادامی باغ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے شرافت علی سے65ہزار چھین لیے سندرکے علاقہ میں ڈاکوؤں نے وقار سے 40 ہزار کی نقدی اور موبائل فون، گڑھی شاہو کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے غلام مصطفی سے 17ہزار کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا جبکہ چوہنگ،باغبانپورہ اور شفیق آباد سے گاڑیاں جبکہ مانگا منڈی،مصطفی آباد اور ٹبی سٹی سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔ 

مزید :

علاقائی -