60ملین روپے کرپشن کیس، ملزمان فرد جرم کیلئے طلب

  60ملین روپے کرپشن کیس، ملزمان فرد جرم کیلئے طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں 60ملین روپے کی کرپشن کے کیس کی سماعت 17جون تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کو فرد جرم کے لئے طلب کرلیا احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد نے کیس پر سماعت کی،گزشتہ روزعدالت میں ملزم نوید مراد،شوکت حسین،اعجاز احمد سمیت دس ملزمان پیش ہوئے عدالت میں فاضل جج کے تعینات نہ ہونے کے باعث ڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت کی،نیب کا موقف ہے کہ ملزمان پر رحیم یار خان سے سٹرک کی تعمیر کے دوران قومی خزانے کو نقصان پہنچایاِ،ملزمان پر حکومتی خزانے کو 60 ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے، ملزمان نے بہاولپور تا رحیم یار خان روڈ توسیع منصوبے میں کروڑوں روپے کی بوگس ادائیگیاں کیں۔

مزید :

علاقائی -