شوگر بروکرز کی عبوری درخواست ضمانتوں میں توسیع

    شوگر بروکرز کی عبوری درخواست ضمانتوں میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ عدالت نے شوگر سکینڈل کیس میں شوگر بروکرز کی عبوری درخواست ضمانتوں پرایف آئی اے سے ملزمان کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کاحکم دے دیا عدالت نے ملزمان کی عبوری درخواست ضمانتوں پر 18 جون تک توسیع بھی کردی بینکنگ جرائم کورٹ میں جج تعینات نہ ہونے کے باعث سماعت کو بغیر کاروائی ملتوی کیاگیا گزشتہ روزعدالت کے روبرو خرم شہزاد اسلم محمد افضل اسد، منیر  ، شہزاد سمیت 18 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے حاضری مکمل کرتے ہوئے ایف آئی اے اے سے ملزمان کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا  ملزمان کے خلاف ایف آئی اے حکام نے مقدمہ درج کررکھا ہے ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے مصنوعی طریقے سے چینی کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔

مزید :

علاقائی -