قلعہ گجر سنگھ،جھگڑے پر ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص قتل، دوسرا زخمی 

قلعہ گجر سنگھ،جھگڑے پر ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص قتل، دوسرا زخمی 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں گھر کے سامنے کھڑے ہونے سے منع کرنے پر شہری اشرف تین فائر لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا  تفصیلات کیمطابق قلعہ گجر سنگھ کے علاقے بیڈن روڑ کا رہائشی آصف نئی گاڑی اہلخانہ کو دکھانے کیلئے گھر لایا تھا مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ اہلخانہ گھر سے باہر نکلے تو ملزم علی،شہباز اور عروج نے پہلے جھگڑا کیا اور پھر فائرنگ کر دی جبکہ سی سی ٹی وی میں ملزم عروج کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے ملزمان فائرنگ کرتے موقع سے فرار ہو  گئے جبکہ اشرف تین فائر لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا اور حمزہ فائر لگنے سے زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس نے شہری آصف  کی مدعیت میں  مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دئیے۔

مزید :

علاقائی -