پنجاب پولیس کے جانبازلادی گینگ کیخلاف آپریشن میں مصروف

   پنجاب پولیس کے جانبازلادی گینگ کیخلاف آپریشن میں مصروف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)خطرناک ٹرایبل ایریا سے لادی گینگ کے خاتمے اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے پنجاب پولیس اور قانون نافذ کرنیو الے اداروں کی بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایس جی کمانڈوز سے تربیت یافتہ پنجاب پولیس کے سپیشل آپریشن یونٹ کے بہادر جانبازلادی گینگ کی کمین گاہوں کا صفایا کرکے تاریخ رقم کرنے میں مصروف ہیں جبکہ ساتھ ہی ساتھ ٹرایبل ایریا میں لادی گینگ کے خلاف آپریشن میں بی ایم پی کی بھر پور معاونت کر رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب انعام غنی، ا یڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، آر پی او ڈی جی خان اور ڈی پی او ڈی جی خان سے مسلسل رابطے میں ہیں اور باقاعدگی سے آپریشنز بارے اپ ڈیٹ لے کر ضروری ہدایات بھی جاری کر رہے ہیں  ڈیرہ غازی خان پولیس کی طرف سے ڈی پی او عمر سعید ملک، ایس پی انویسٹی گیشن،ڈی ایس پی صدر اعجاز احمد بخاری، ڈی ایس پی ناصر علی ثاقب اور ایلیٹ پولیس فورس کے ڈسٹرکٹ کمانڈر لادی گینگ کے خلاف آپریشن میں خصوصی طور پر شرکت کر رہے ہیں  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کی جانب سے سونپے گئے مشن کو کامیابی سے مکمل کیا جائے گا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس ہر وقت ہائی الرٹ اور کوشاں ہے اور  جلد ہی لادی گینگ کے مجرمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -